ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 26افرادکے بیمارپڑنے پرشیوسینانے پھرمودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا،سیکوریٹی اورکوائیلٹی پرگھیرا

26افرادکے بیمارپڑنے پرشیوسینانے پھرمودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا،سیکوریٹی اورکوائیلٹی پرگھیرا

Tue, 17 Oct 2017 22:13:14    S.O. News Service

ممبئی،17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شیوسینا نے ٹرین میں کھانے کی بدترکوائلیٹی پر سرکارکونشانہ پرلیا۔منگل کوشیوسینا نے بتایا کہ ریلوے مسافروں کوسیکورٹی اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے سے کہیں زیادہ دوسری چیزوں پرسرکارتوجہ دکھاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریلوے لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔میں آپ کو بتاتا ہوں کہ گواسے ممبئی جارہی تیجس ایکسپریس میں 26 افرادبیمارپڑگئے۔الزام ہے کہ ایساخراب کھانے کی وجہ سے ہوا۔بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے کہا کہ یہ لگتا ہے کہ ریلوے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں میں بہت سے ریلوے سے متعلق واقعات ہوئے ہیں۔شیو سینا نے اپنے ایک اداراداریے میں کہا کہ مسافر وں کی بنیادی سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرنے سے کہیں زیادہ توجہ دوسری چیزوں پرہے ۔اس نے کہاکہ ہر سال 20000 سے 25000 لوگ ریل سے متعلق حادثات میں مرجاتے ہیں۔پرانے بنیادی ڈھانچہ، پرانے فوورور پل اور پرانے سگنل کے نظام کا سوال کئی سال تک انتظار کر رہاہے۔مسافروں کو مسلسل ٹرینوں میں خراب کھانے کے بارے میں شکایت کی جاتی ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ وہ شکایت سے تھک گئے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح متعلقہ افسرکومعطل کردیاگیا تھا اور تحقیقات کرنے کاحکم دیاگیاتھا۔لیکن ریلوے نے اعلیٰ سطح پر کھانا فراہم کرنے کادعویٰ کیا جبکہ ناقابل اعتمادمعیار کا کھانادیا گیاتھا۔


Share: